ابنا: رامین مہمان پرست نے آج شین ہوا نیوز ایجنسی سے ساتھ گفتگو میں شام میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تہران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ شام کا مسئلہ ایک داخلی مسئلہ ہے اور شام کی حکومت اور عوام کو مل بیٹھ کر اس مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔
رامین مہمان پرست نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت شام میں مداخلت کررہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دیگر ملکوں کے تعاون سے جاسوسی سمیت مختلف ہتھکنڈوں سےشام میں بحران کھڑے کرتے رہیں۔
انہوں ایران کے خلاف مغرب کی پابندیوں کو بے اثر قراردیا اور کہا کہ اس وقت بوشہر ایٹمی بجلی گھر پچاس فیصد کام کررہا ہے اور اشاء اللہ مارچ تک ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے لگے گا۔
........
/169